Get Alerts

ڈی آئی خان میں  چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کاحملہ ناکام بنا دیا گیا

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ جبکہ سیکورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔ دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ڈی آئی خان چونڈا چیک پوسٹ پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے 10 دہشتگردوں کو فرارہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈی آئی خان میں  چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کاحملہ ناکام بنا دیا گیا

صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں چند روز کے دوران دہشت گردوں نے دوسرا حملہ کردیا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا۔

ڈی آئی خان میں کالی وانڈہ کی چونڈہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔ ہائی الرٹ ہونے کے باعث پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی جس کے باعث دہشت گرد فرار ہوگئے۔

ڈی آئی خان پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ جبکہ سیکورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔ دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ڈی آئی خان چونڈا چیک پوسٹ پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے 10 دہشتگردوں کو فرارہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

گزشتہ روز دہشتگردوں نے ٹانک میں پولیس لائنز پر حملہ کیا تھا جس میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے تھے۔

ایسا ہی ایک واقعہ دو روز قبل صوبہ بلوچستان کے علاقہ خضدار میں پیش آیا جہاں سلطان ابراہیم خان روڈ پر دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے۔  پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکہ خضدار کے ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی گاڑی پر ہوا، جس میں پولیس افسر مراد جاموٹ شہید ہوئے۔  واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

24 نومبر کو  خیبر کی تحصیل باڑہ میں ایف سی اور پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں کے حملے میں دو جوان شہید جبکہ چھ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

خیبر کی تحصیل باڑہ میں ایف سی اور پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں دو جوان شہید جبکہ 6 ایف سی اور پولیس جوان زخمی ہوگئے تھے۔

چند روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خودکش حملے میں 25 سکیورٹی اہلکار شہید اور 16 زخمی ہوئے تھے، ڈی آئی خان میں درابن سکول میں رہائش پذیر سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں نے رات 3 بجےحملہ کیا اور خود کش گاڑی سکول کی عمارت سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں عمارت گرگئی اور خود کش حملے میں 25 سکیورٹی اہلکار شہید و 16 زخمی ہو گئے۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ درابن سکول میں فورسز کے جوان رہائش پذیر تھے، دھماکے کے بعد دہشت گرد عمارت میں گھس گئے۔ اسی دوران دہشت گردوں نے سکول کے ساتھ واقع تھانہ درابن پر بھی حملہ کیا جہاں پولیس اور فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی، پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔  زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی۔