مشاہد اللہ خان شعر و شاعری پر بھرپور عبور رکھتے تھے اور برمحل شعر کہنے کی ان کی بڑی خوبصورت عادت تھی۔ پارلیمنٹ میں اپنی تقریر میں بھی وہ شاعری کو بڑی خوبصورتی سے استعمال کیا کرتے تھے۔ اردو زبان پر انہیں عبور حاصل تھا اور خود بھی ایک مہاجر خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ پارلیمنٹ میں ان کے کاٹ دار جملے اور دبنگ انداز بڑا مقبول تھا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھی وہ نہ صرف اپنی پارٹی کا بھوپور دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے بلکہ اپنے دلیرانہ مؤقف کے باعث پارٹی کارکنان میں بھی بہت مقبول تھے۔