براڈشیٹ کیس میں کون پھنسنے جارہا ہے؟ حکومت نوازشریف؟

براڈشیٹ کیس میں کون پھنسنے جارہا ہے؟ حکومت نوازشریف؟

براڈ شیٹ کیس میں برطانوی عدالت نے فیصلے میں واضح لکھا ہے کہ نیب نے باقاعدہ براڈ شیٹ کے خلاف سازش کی۔ صحافی واجد علی سید تفصیلی فیصلے کے نکات بتاتے ہوئے



 



براڈشیٹ کیس کے انکشافات جو آخری دس دنوں میں ہوئے وہ سیکھنے کے اعتبار سے بہت مفید رہے ہمیں یہ معلوم ہوا کہ کیسے ریاستی اداروں کے افسران کمیشن مانگتے ہیں کیسے فراڈ ہوتا ہے اور کس بے دردی سے قومی خزانے کو بے فکری سے نقصان پہنچایا جاتا ہے۔ ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کی خبر سے آگے میں گفتگو



 



براڈ شیٹ کیس اصل میں پرویز مشرف کی حکومت کا شرمناک کام ہے لیکن اس کو عوام کے سامنے پیپلزپارٹی لائی اور نہ ہی مسلم لیگ ن۔ ان میں سے کسی نے عوام کو آگاہ نہیں کیا۔ یہ سب ذمہ دار ہیں۔ مرتضی' سولنگی کی خبر سے آگے میں گفتگو



 



کرپشن در اصل ناکام سسٹم کی پیداوار ہے۔ پاکستان کو اگر مالی کرپشن ختم کرنا ہے تو اپنی معیشت کو تیزی سے ڈیجیٹل اکانومی کی طرف لے جانا ہوگا۔ ماہر قانون احمد حسن شاہ کی گفتگو



 



براڈ شیت کیس سے ریاست کے نظام احتساب کی ساکھ کو جو دھچکا پہنچا وہ ناقابل تلافی ہے۔ میں نے تفصیلی فیصلہ پڑھا ہے یوں لگتا ہے کہ ریاست کے ادارے رشوت کمیشن کی لین دین میں ایسے لگے ہوئے تھے جیسے تھڑے پر سودا بازی ہوتی ہے۔ رضا رومی خبر سے آگے میں