Get Alerts

الیکشن2024: قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لیے امیدواروں کی تفصیلات جاری

الیکشن کمیشن کے مطابق  قومی اسمبلی کی 266  جنرل نشستوں کے لیے 5  ہزار  121 امیدوار میدان میں ہیں۔ مرد امیدوار 4 ہزار807 اور خواتین امیدوار  312 ہیں۔ 2  خواجہ سرا بھی قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر مقابل ہوں گے۔

الیکشن2024: قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لیے امیدواروں کی تفصیلات جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے امیدواروں کا ڈیٹا جاری کردیا۔

مجموعی طور پر 17 ہزار 816 امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہوئے ہیں جس میں چار خواجہ سرا اور خواتین کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ انتخابات کے لیے میدان میں اترنے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے عمل میں سے 10 ہزار کے لگ بھگ دوڑ سے باہر ہو گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق   قومی اسمبلی کی 266  جنرل نشستوں کے لیے 5  ہزار  121 امیدوار میدان میں ہیں۔ مرد امیدوار 4 ہزار807 اور خواتین امیدوار  312 ہیں۔ 2  خواجہ سرا بھی قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر مقابل ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق   قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں  پر  آزاد   امیدواروں کی تعداد زیادہ  ہے۔

جاری ڈیٹا کے مطابق چاروں صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر 12695 امیدوار الیکشن لڑیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق قومی اسمبلی کے 266 حلقوں میں 5121 امیدوار میدان میں ہیں۔ قومی اسمبلی کی نشستوں کی دوڑ میں 4807 مرد، 312 خواتین، دو خواجہ سرا بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر سیاسی جماعتوں کے ایک 1873 امیدوار الیکشن لڑیں گے جبکہ قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 3248 امیدوار آزاد حیثیت میں انتخاب لڑیں گے۔

پنجاب اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 6ہزار 710 امیدوار میدان میں ہیں۔ پنجاب اسمبلی کی جنرل نشستوں کی دوڑ میں 6405 مرد 305 خواتین شامل ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے لیے سیاسی جماعتوں نے 1874 امیدوار میدان میں اتار دیے جبکہ 4836 آزاد امیدوار پنجاب اسمبلی کی جنرل نشستوں کی دوڑ میں شامل ہیں۔

سندھ اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 2878 امیدوار دوڑ میں شامل ہیں۔ سندھ اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 2722 مرد، 156 خواتین الیکشن لڑیں گے۔

سندھ اسمبلی کے لیے سیاسی جماعتوں کے 949، جبکہ 1929 آزاد امیدوار بھی میدان میں آگئے۔

جاری ڈیٹا کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 1834 امیدوار میدان میں آگئے۔ کے پی کے اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 1763 مرد، 69 خواتین، دو خواجہ سرا امیدوار دوڑ میں شامل ہیں۔

بلوچستان اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 1273 امیدوار الیکشن لڑیں گے۔ بلوچستان اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 1233 مرد، 40 خواتین دوڑ میں شامل ہیں۔