پشاور کے علاقے حیات آباد میں خودکش دھماکا، 8 افراد زخمی

پشاور کے علاقے حیات آباد میں خودکش دھماکا، 8 افراد زخمی
پشاور کے پوش علاقے حیات آباد فیز 6 میں سیکورٹی فورسز کے گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے خود کش دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ خودکش دھماکا ہے تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ اس میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا ہے۔ دہشتگردوں کا ٹارگٹ سیکیورٹی اہلکار تھے۔

ایس پی کینٹ کے مطابق خود حملہ آور نے خود کو گاڑی سے ٹکرا کر دھماکے سے اڑا لیا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں بیٹھے آٹھ اہلکار زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نےجائے وقوعہ کو گھیر ے میں لے کر بعد سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

 

تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔