خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس سے دو اموات کی تصدیق کر دی

خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس سے دو اموات کی تصدیق کر دی
مردان: خیبر پختونخوا حکومت نے بدھ کی شام کورونا وائرس سے پہلی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ 50 سالہ سعادت خان 9 مارچ 2020 کو ہی سعودی عرب سے واپس آئے تھے اور انہیں آج سویرے ہی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

سعادت خان کو بدھ کی صبح ایم ایم سی، مردان لایا گیا تھا اور انہیں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق 9 مارچ کو عمرہ سے واپسی پر سعادت خان نے ایک دعوت کا اہتمام بھی کیا تھا جس میں پورے گاؤں نے شرکت کی تھی۔ 19 مارچ کو بھی ان میں علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد انہیں ڈاکٹر نے مشورہ دیا تھا کہ قرنطینہ کا استعمال کریں لیکن انہوں نے انکار کرتے ہوئے گھر واپسی کی راہ لی تھی۔

یہ پاکستان میں کورونا وائرس سے پہلی مصدقہ موت تھی۔ جبکہ کرونا سے دوسری موت پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 36 سالہ شخص کی ہوئی جس کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 296 تک پہنچ چکی ہے۔ منگل کو پنجاب حکومت نے ابتدائی طور پر لاہور کے میو اسپتال میں کورونا وائرس کے باعث ایک موت کی تصدیق کی تھی لیکن بعد ازاں یہ تصدیق واپس لے لی تھی۔

بدھ کی شام بھی گلگت بلتستان حکومت نے چلاس میں ایک شخص کی کورونا وائرس سے ہلاکت کی تصدیق کے بعد یہ اعلان واپس لے لیا تھا۔