Get Alerts

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائے جانے کا امکان

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائے جانے کا امکان
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔

بلوچستان میں ایک بار پھر سیاسی بحران پیدا ہونے لگا، وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کی تیاری کرلی گئی۔

وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کےخلاف اپنی ہی جماعت اور اتحادی متحد ہوگئے۔

یار محمد رند کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کےخلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہوگی، تمام جماعتوں سے مشاورت کرکے نئے وزیر اعلیٰ کو نامزد کریں گے۔

یار محمد رند نے کہا کہ ہمارے پاس مطلوبہ نمبرز پورے ہیں، عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نےتحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ سوچ سمجھ کرکیا ہے، امید ہے تحریک عدم اعتماد آج جمع کروائیں گے، نئے وزیر اعلیٰ کے لیے متفقہ فیصلہ کریں گے۔

دوسری طرف ترجمان حکومت بلوچستان فرخ عظیم شاہ نے یقین ظاہر کیا ہےکہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کےخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔

فرخ عظیم شاہ نے کہا کہ اگلے پانچ سال بھی میر عبدالقدوس بزنجو ہی وزیر اعلیٰ بلوچستان ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ کےخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کےلئے 33 ووٹ درکارہوں گے۔

وزیر اعلیٰ کےخلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں جمع کروانے کے لیے 17 اراکین کی حمایت لازمی ہے۔