Get Alerts

'راوی شہر' ملکی ترقی کا بڑا منصوبہ قرار

'راوی شہر' ملکی ترقی کا بڑا منصوبہ قرار
نگران وزراء بلدیات اور ہاؤسنگ پنجاب نے راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ وزراء نے راوی شہر کو ملکی ترقی کا بڑا منصوبہ قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق روڈا ہیڈ کوارٹر میں وزیر ہاؤسنگ سید علی اظفر ناصر  اور  وزیر بلدیات ابراہیم مراد کی آمد پرپرتپاک استقبال کیا گیا۔ سی ای او روڈا عمران امین کی طرف سے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر عمران امین نے صوبائی وزراءکو بتایا کہ روڈا  پنجاب میں پہلے ماڈرن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کا کام جلد شروع کر دے گا جبکہ لکھو ڈیر میں واقع ڈمپنگ سائٹ پربھی ماحول دوست پارک بنانے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے جو کہ عوام کے لئے بڑا فائدہ مند ثابت ہوگا۔

اپنی بریفنگ میں سی ای او نے کہا کہ راوی شہر میں ماحولیات کی بہتری کےلئے روڈا بہت کام کررہا ہے۔ ہم یہاں ایسی جدید نئی ڈمپنگ سائٹ بنائیں گے جس کے کم سے کم ماحولیاتی اثرات ہوں گے۔ یہ مکمل لینڈ فل سائٹ 350ایکٹر پر مشتمل ہوگی جبکہ فیز ون میں اس کےلئے 50ایکٹرکا ایریا مختص ہوگا۔

صوبائی وزراءکو تفصیلات سے آگاہ کر تے ہوئے عمران امین نے کہا کہ ہم صوبائی دارلحکومت میں سٹیٹ آف دی آرٹ سبزی و پھل منڈی تیار کر یں گے جس کے ابتدائی مر حلہ پرکام کا آغاز ہوگیا۔

عمران امین نے کہا کہ راوی شہر میں ہم عوام کو اعلی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ پور ا کر یں گے جبکہ اس منصوبہ کی وجہ پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی اور یہاں بیرون ممالک سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی۔

بریفنگ کے اختتام پر صوبائی وزراءسید علی اظفر ناصر اور ابراہیم مراد نے سی ای او روڈا کی خدمات کو سراہا۔

وزیر ہاوسنگ علی اظفر ناصر نے کہا کہ دریائے راوی کی بحالی ملک میں سماجی اقتصادی اور ثقافتی روش کو بھی زندہ کر ے گا۔

ابراہیم مراد وزیر بلدیات پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جدت سے ہم آہنگ روڈا منصوبہ اداروں کےلئے ایک مشعل راہ ہے جس پر سب کو عمل کرنا چاہیے۔ عمران امین کی لگن روڈا کوترقی یافتہ ممالک کی صف میں لا کھڑا کرے گی۔

حسن نقوی تحقیقاتی صحافی کے طور پر متعدد بین الاقوامی اور قومی ذرائع ابلاغ کے اداروں سے وابستہ رہے ہیں۔ سیاست، دہشت گردی، شدت پسندی، عسکریت پسند گروہ اور سکیورٹی معاملات ان کے خصوصی موضوعات ہیں۔ آج کل بطور پولیٹیکل رپورٹر ایک بڑے نجی میڈیا گروپ کے ساتھ منسلک ہیں۔