حکومت نے 94 ادویات کی قیمتوں میں 9 تا 262 فیصد اضافے کی باقاعدہ منظوری دے دی

حکومت نے 94 ادویات کی قیمتوں میں 9 تا 262 فیصد اضافے کی باقاعدہ منظوری دے دی
وفاقی حکومت نے 94 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 9 تا 262 فیصد تک اضافہ کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ ان میں بخار، سردرد، امراض قلب، ملیریا، شوگر، گلے میں خراش اور فلوکی ادویات مہنگی کردی گئی ہیں.

اینٹی بائیوٹکس، پیٹ درد، آنکھ، کان، دانت، منہ اور بلڈ انفیکشن کی ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے شوگر کے مریض کی ایک روز کی میڈیسن 40 سے 50 روپے سے بڑھ کر 150 سے لیکر 200 روپے تک کی ہوگئی ہے۔ 

68 مقامی اور 26 درآمد شدہ ادویات کی قیمتوں ًاضافہ کیا گیا  جبکہ حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا قصور وار بھی گزشتہ حکومت کو قرار دیدیا۔

 

عبداللہ مومند اسلام آباد میں رہائش پذیر ایک تحقیقاتی صحافی ہیں۔