Get Alerts

94 جان بچانے والی ادویات کی قمیتیں بڑھانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

94 جان بچانے والی ادویات کی قمیتیں بڑھانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد 94 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ان ادویات میں ہائی بلڈ پریشر، کینسر، امراض قلب کی ادویات اور اینٹی ریبیز ویکسین شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان تمام بیماریوں کی دواوں کے دام بڑھا دئیے گئے اور اضافہ شدہ قیمت 31 جون 2021 تک برقرار رہیں گی۔

تفصیلات کی مطابق ان ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وفاقی کابینہ نے 22 ستمبر کو دی تھی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ادویات کی قیمتیں 31 جون تک منجمد رہیں گی جسے مزید بڑھایا یا کم نہیں کیا جاسکے گا۔