Get Alerts

ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان مسلسل جاری،ایک ہفتے میں 14 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان مسلسل جاری،ایک ہفتے میں 14 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

 وفاقی ادارہ شماریات نے اکتوبر کے تیسرے ہفتے  کے اعداد و  شمار جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ  ملک میں مہنگائی میں اضافے کا رجحان مسلسل جاری ہے اور صرف ایک ہفتے میں 14 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔


وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کئے گئے  اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 8.76 فیصد رہی اور رواں ہفتے مہنگائی میں 0.23 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ  14 اشیاء  کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔11 اشیاء  کی قیمتوں میں کمی اور 26 اشیاء  کی قیمتیں مستحکم رہیں، پیاز کی فی کلو قیمت میں 4.75 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،  مرغی  گوشت کی فی کلو قیمت  1.49اور آٹا کی قیمت میں 1.31 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ  ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 8 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


 ادارے نے اپنے اعداد و شمار میں مزید کہا ہے کہ دہی، انڈے، آلو، تازہ دودھ اور خشک دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا اور ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 8.76 فیصد رہی،رواں ہفتے 14 اشیاء  کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،  11 اشیاء  کی قیمتوں میں کمی اور 26 اشیاء  کی قیمتیں مستحکم رہیں، پیاز کی فی کلو قیمت میں 4.75 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔


 اعداد و شمار مزید واضح  کرتی ہے کہ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت  1.49اور آٹا کی قیمت میں 1.31 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ  چینی0.39فیصد، گڑ1.26فیصد ، دال مونگ1.03فیصد، لہسن0.14فیصد، دال ماش0.02فیصد ،  اور ٹوٹا باسمتی چاول کی قیمت میں 0.23فیصد کمی ہوئی  جبکہ  ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 8 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،  دہی، انڈے، آلو، تازہ دودھ اور خشک دودھ بھی مہنگے ہوئے.

عبداللہ مومند اسلام آباد میں رہائش پذیر ایک تحقیقاتی صحافی ہیں۔