پاکستان 2023 میں ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا، چیئرمین پی سی بی

پاکستان 2023 میں ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا، چیئرمین پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ 2023 میں پاکستان ایشیا کپ کا میزبان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری دبئی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی سے ملاقات بھی ہوئی جس میں ہم نے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ امور پر تبادلہ خیال کیا۔



رمیز راجہ نے کہا کہ 2022 میں ایشیاء ٹی ٹوئنٹی کپ سری لنکا میں ہوگا اور ایشیاء ون ڈے کپ 2023 پاکستان میں منعقد کیا جائے گا۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ میرے ساور گنگولی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، میں ان کے ساتھ کھیلا ہوں۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کرکٹ تعلقات ضروری ہیں، سیاست سے الگ رکھنا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ،میں نے یاد کروایا کہ ایشین کرکٹ کونسل کیوں بنی تھی، ایشین کرکٹ کونسل ایشیائی ممالک کا زیادتی کے خلاف اتحاد تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے ٹیموں کے واپس جانے پر ایشین کرکٹ کونسل کو بولنا چاہئے تھا۔