عمران خان اور جنرل باجوہ کا غصہ | امریکہ کا یوٹرن | الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس

عمران خان اور جنرل باجوہ کا غصہ | امریکہ کا یوٹرن | الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس
چیف الیکشن کمیشن کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کا دائرہ کردہ ریفرنس بے معنی ہے اور اس کی کوئی منطقی، آئینی اور قانونی حیثیت نہیں ہے۔ عمران خان نے خود انہیں تعینات کیا تھا۔ اس وقت وہ غیر جانبدار ہو کر الیکشن کروا رہے ہیں، عرفان قادر

تحریک انصاف کی سیاست پروپیگنڈے کی بنیاد پر چل رہی ہے۔ عمران خان پروپیگنڈا کی وجہ سے ہی اقتدار میں رہے اور جب باہر آئے تو اب بھی وہ پروپیگنڈا کے سہارے ہی چل رہے ہیں۔ ان کی سوچ یہ ہے کہ جو ان کے ساتھ ہے وہ ٹھیک ہے اور جو نہیں ہے وہ غلط ہے اور شرک کا مرتکب ہے، صالح ظفر

عمران خان کو خود بھی پتہ ہے کہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے بہت اچھا کردار ادا کیا ہے اور ان کا دائر کردہ ریفرنس بے بنیاد ہے مگر وہ ایسا صرف الیکشن کمیشن کو دباؤ میں رکھنے کے لیے کر رہے ہیں تاکہ آنے والے انتخابات میں سیاسی فائدہ اٹھا سکیں، اعجاز احمد

صدر بائیڈن کے بیان نے عمران خان کو تنقید کرنے کا موقع فراہم کیا ہے لیکن امریکہ صرف اس ردعمل پر توجہ دے گا جو اسلام آباد کی طرف سے آتا ہے، وہ عمران خان کی بات پر دھیان نہیں دے گا۔ امریکی حکومت چاہتی ہے کہ صدر جو بائیڈن کے ریمارکس دونوں ملکوں کے تعلقات کو خراب نہ کریں، مائیکل کوگلمین