Get Alerts

بلوچستان کابینہ نے حلف اٹھالیا

حکومتی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو 6، 6 جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کو دو وزارتیں دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کے کہنے پر ایک خاتون وزیر بھی کابینہ میں شامل ہوں گی۔

بلوچستان کابینہ نے حلف اٹھالیا

وزیراعلٰی سرفراز بگٹی کے حلف اٹھانے کے 48 روز بعد بالآخر بلوچستان کابینہ کی تشکیل بھی ہو گئی۔ 14 رکنی بلوچستان کابینہ نے جمعہ کو حلف اُٹھا لیا۔

گورنر ہاؤس کوئٹہ میں بلوچستان کی 14 رکنی صوبائی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے صوبائی کابینہ سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

14 رکنی صوبائی کابینہ میں علی مدد جتک، صادق عمرانی، سردار سرفراز ڈومکی، بخت کاکڑ، سلیم کھوسہ، راحیلہ حمید درانی، شعیب نوشیروانی، عاصم کرد گیلو، سردار عبدالرحمان کھیتران، ظہور بلیدی،  طارق مگسی، ضیا لانگو، نور محمد دمڑ اور سردار فیصل جمالی شامل ہیں۔

وزراء نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف لیا اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق کابینہ میں شامل وزرا کو جلد ہی محکمے بھی تفویض کر دیے جائیں گے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو 6، 6 جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کو دو وزارتیں دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کے کہنے پر ایک خاتون وزیر بھی کابینہ میں شامل ہوں گی۔