حکومت کا ایک سال، توقعات سے بڑھ کر کارکردگی

حکومت کا ایک سال، توقعات سے بڑھ کر کارکردگی
تحریر: (شنیلہ عمار) موجودہ حکومت نے ایک سال کے اندر عوام کو توقعات سے بڑھ کر کارکردگی دکھا کر حیران کم اور پریشان زیادہ کر دیا ہے۔ جب یہ حکومت سیلیکٹ ہو کر اقتدار میں آئی تھی تو اس سے کچھ توقعات تھیں۔

توقع تھی کہ اس حکومت کے آنے سے معیشت کا بیڑہ غرق ہوگا لیکن اتنا زیادہ ہوگا یہ توقع نہ تھی۔ توقع تھی کہ مہنگائی کا طوفان آئے گا لیکن اتنا زیادہ آئے گا یہ توقع نہ تھی۔ توقع تھی کہ غریب چیخ اٹھیں گئے لیکن اتنی جلدی چیخ اٹھیں گئے یہ توقع نہ تھی۔ بجلی کے بل بہت زیادہ آئیں گئے لیکن اتنے زیادہ آئیں گئے یہ توقع نہ تھی۔ گیس کے بلز لوگوں کی زندگی دوبھر کردیں گئے لیکن اتنی سرعت سے یہ سب ہوگا یہ توقع نہ تھی۔ توقع تھی کہ پی ٹی آئی کے اپنے ووٹر بلبلا اٹھیں گئے لیکن اتنی جلدی بلبلا اٹھیں گئے  یہ توقع نہ تھی۔ توقع تھی کہ ہسپتالوں میں مفت ادویات اور ٹیسٹ ہونے بند ہوجائیں گئے لیکن اتنی جلدی بند ہوجائیں گئے یہ توقع نہ تھی۔ توقع تھی کہ ٹیکس بہت کم جمع ہوگا لیکن اتنا کم ہو گا یہ توقع نہ تھی۔ توقع تھی کہ معاشی شرح نمو میں کمی واقع ہوگئی لیکن اتنی زیادہ کمی ہوگی یہ توقع نہ تھی۔ توقع تھی کہ اسٹاک ایکس چینج گرے گی لیکن اس بری طرح گرے گی کہ 50 ہزار سے انڈیکس 28 ہزار پر آجائے گی یہ توقع نہ تھی۔ توقع تھی کہ ڈالر کا ریٹ بڑھ جائے گا لیکن اتنا زیادہ بڑھ جائے گا یہ توقع نہ تھی۔ توقع تھی بیروزگاری کی شرح بڑھے گی لیکن اتنی بڑی تعداد میں لوگ بیروزگار ہوجائیں گئے یہ توقع نہ تھی۔

یہ توقع تھی کہ حکومتی وزیروں کی کارکردگی بری طرح ایکسپوز ہوگی لیکن اتنی جلدی ہوگی یہ توقع نہ تھی۔ اکانومی کے ارسطو اسد عمر کو فارغ کردیئے جانے کی توقع تھی اتنی جلدی فارغ کریں گے یہ توقع نہ تھی۔ نان الیکیٹڈ لوگ اہم وزارتوں پر ہونے کی توقع تھی لیکن ان موسمی پرندوں کو اتنی جلدی وازرتیں مل جائیں گی یہ توقع نہ تھی۔ جس ریلوے کو سعد رفیق نے دن رات محنت کرکے اپنے پیروں پر کھڑا کیا اسکا بیڑہ غرق شیخ رشید کرے گا توقع تھی لیکن اتنی جلدی کرے گا اسکی توقع نہ تھی۔ اقربا پروری بہت بڑھ جائے گی اس کی توقع تھی لیکن  اتنی زیادہ بڑھ جائے گی اس کی توقع نہ تھی۔ جہانگیر ترین کو خدمات کا صلہ ملے گا لیکن اتنا زیادہ ملے گا اسکی توقع نہ تھی۔ دوستوں کو خوب نوازا جائے گا توقع تھی اتنا زیادہ نوازا جائے گا کہ وزارت اطلاعات میں ہی 4 مشیر لگا دیئے جائیں گے اسکی توقع نہ تھی۔

اپوزیشن سے سیاسی انتقام لیا جائے اسکی توقع تھی لیکن اتنا بہیمانہ انتقام  لیا جائے گا اسکی توقع نہ تھی۔ توقع تھی کہ نیب کے ذریعے مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنائے جائیں گئے لیکن اتنے بے تحاشہ بنائے جائیں گئے اسکی توقع نہ تھی۔ توقع تھی کہ بی آر ٹی پشاور کی کرپشن تحریک انصاف کے لیے طعنہ بن جائے گی لیکن یہ توقع نہیں تھی کہ اسی کرپشن کا ملزم وزیر دفاع بن جائے گا۔ توقع تھی کہ خودکشی کے وعدے کے باوجود  آئی ایم ایف کے پاس جلد ہی جائیں گئے لیکن اتنے غلامانہ طریقے سے جائیں گئے کہ ان کے لوگ ہی ہماری ساری معاشی پالیسز چلائیں گئے یہ توقع نہ تھی۔ توقع تھی کہ سی پیک جس کی سرمایہ کاری سے ملک معاشی طور پر خودمختار ہونے جارہا تھا اسکو بند کردیا جائے گا لیکن یہ قدم اتنی جلدی اٹھایا جائے گا اس کی توقع نہ تھی۔ توقع تھی کہ آزادانہ خارجہ پالیسی کو چھوڑ کر ہم پھر امریکہ کی گود میں جا گریں گئے اتنی جلدی یہ کام ہو گا اس کی توقع نہ تھی۔

توقع تھی کہ میڈیا کا برا وقت آئے گا لیکن  اتنی جلدی آئے گا یہ توقع نہ تھی۔ توقع تھی کہ مخالف آوازوں کو بند کرکے بے روزگار کردیا جائے گا لیکن یہ کام اتنی جلدی کردیا جائے گا یہ توقع نہ تھی۔ توقع تھی کہ جس چینل پر حکومتی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا اس کو کیبل پر بند کردیا جائے لیکن اپوزیشن لیڈران کے جلسے دکھانے پر میڈیا کا گلہ گھونٹ دیا جائے گا یہ توقع نہ تھی۔ کالمز سنسر کروائے جائیں گئے توقع تھی لیکن ہر روز یہی کچھ ہوگا یہ توقع نہ تھی۔

سوشل میڈیا پر پابندیاں لگنے کی توقع تھی لیکن چینیلز مالکان پر زور ڈال کر صحافیوں کے ٹویٹر اکاونٹس بند کروائے جائیں گئے یہ توقع نہ تھی۔ سوشل میڈیا پر مخالف آوازوں کو گالم گلوچ سے ہراساں کیا جائےگا یہ تو توقع تھی لیکن وزراء کی طرف سے صحافیوں کی تھپڑوں سے تواضح کی جائے گی یہ توقع نہ تھی۔ مخالفت کرنے والوں کو ٹی وی پروگرامز میں جھوٹے الزامات لگا کر چپ کروانے کی کوشش کی جائے گی یہ توقع تھی لیکن اینکرز کے ساتھ مل کر پلانٹڈ پروگرامز کئے جائیں گئے یہ توقع نہ تھی۔ من پسند چینیلز کو اشتہارات دے کر دوسرے چینیلز کے اشتہارات روک کر میڈیا میں ڈاون سائزنگ کروائی جائے گی یہ توقع تھی لیکن اتنی بڑی تعداد میں کروائی جائے گی یہ  توقع نہ تھی۔

یہاں یہ بات بتانی ضروری ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے نواز لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومت کی بہ نسبت اپنے پہلے 10 ماہ میں سب سے زیادہ پیسا اشتہاروں پر خرچ کیا ہے۔ سفارتی محاذ پر ہم تنہا رہ جائیں گئے یہ توقع تھی لیکن اتنے تنہا رہ جائیں گئے یہ توقع نہ تھی۔ کشمیر ہاتھ سے نکل جائے گا یہ توقع تھی لیکن یہ سب اتنا جلدی ہو جائے گا یہ توقع نہ تھی۔ مودی کے الیکشن جیتنے کی دعائیں کرنے والوں کی نااہلی کی وجہ سے بھارت اپنا تسلط مقبوضہ کشمیر میں قائم کرلے گا یہ توقع تھی لیکن  اتنی جلدی کرلے گا یہ توقع نہ تھی۔

ہم بھارت کے اس اقدام کے جواب میں صرف ٹویٹس ہی کرتے رہ جائیں گئے یہ توقع نہ تھی یہ پہلا قدم ہے جو توقع کے برخلاف ہوا ہے۔ کشمیر کا سودا ہوجائے گا یہ توقع کسی کو نہ تھی لیکن اس حکومت نے جہاں بہت سے کام توقعات سے بڑھ کر کئے ہیں وہاں کچھ توقعات کے برعکس بھی ہیں جن میں ایک کشمیر کا سودا ہے۔

لکھاری سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہیں