پی آئی اے کے ملکیتی روزیویلٹ ہوٹل نے 99 سال بعد موجودہ حکومت کے دور میں گزشتہ سال نقصان اٹھایا

پی آئی اے کے ملکیتی روزیویلٹ ہوٹل نے 99 سال بعد موجودہ حکومت کے دور میں گزشتہ سال نقصان اٹھایا
سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے پرائیوٹائزیشن میں انکشاف ہوا کہ 99 سال سے منافع میں رہنے والے اب پی آئی اے کے ملکیتی نیویارک کے روز ویلٹ ہوٹل نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں 15 لاکھ ڈالر کا نقصان کمایا ہے۔

 ایکپریس ٹریبیون کی خبر کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری نے نیویارک میں پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے حوالے سے سماعت کی۔ سماعت میں پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر نجیب سمی نے انکشاف کیا کہ روزیویلٹ ہوٹل پچھلے 99 سال سے منافع کماتا رہا جبکہ موجودہ حکومت کے دور میں گزشتہ سال وہ پہلا موقع تھا جب اسنے 15 لاکھ ڈالر یا سے 23 سے 25 کروڑ روپے کا نقصان اٹھایا۔

اس سماعت میں ن لیگ کے خواجہ آصف خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ کمیٹی کے اراکین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ اس وقت کرونا سے آئی عالمی کساد بازاری کی وجہ سے کسی بھی نجکاری کے لئے غیر موزوں وقت ہے