چئیرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیویارک میں روزیویلٹ ہوٹل بند کرنے کا نوٹس لے لیا

چئیرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیویارک میں روزیویلٹ ہوٹل بند کرنے کا نوٹس لے لیا

قومی احتساب بیورو ( نیب) کے چئیرمین جسٹس ریٹائرڈ  جاوید اقبال نےمیڈیا پر امریکہ شہر  نیو یارک میں واقع پی آئی اے کا اربوں کا اثاثہ روزویلٹ ہوٹل میں گزشتہ تقریباَ 100 سالو ں سے انتہائی مرکزی جگہ پرقائم پاکستان کے مشہور زمانہ روز و یلٹ ہوٹل کو 31اکتوبر 2020سے بند کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ 


نیب کے اعلامیے کے مطابق  ڈی جی نیب راولپنڈی تحقیقات میں اس بات کا جائزہ لے گا کہ امریکا میں اہم جگہ پر قائم پاکستان کے قومی ورثہ روزویلٹ ہوٹل کو بند کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی جبکہ ان وجوہات کا جائزہ بھی  لیا جائے گا جن کی وجہ سے حکومت پاکستان کو مبینہ طور پر لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا۔


اعلامیے کے مطابق اس کے علاوہ ان ذمہ داران کا بھی تعین کیا جائے گا جنہوں نے اپنے قومی فرائض کی انجام دہی میں مبینہ طور پر کوتاہی برتی اور امریکا کے شہر نیویارک میں قائم روزویلٹ ہوٹل کو منافع بخش بنانے میں اپنا کردار ادا نہیں کیا۔


واضح رہے کہ امریکہ میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کے انتظامیہ نے گزشتہ روز اپنے ویب سائٹ پر ایک اعلان  کیا  کہ ہوٹل 31 اکتوبر سے مہمانوں کے لئے اپنے  دروازے مستقل طور پر بند کررہا ہے ان کی وجوہات معاشی تنگدستی بتائی گئی ہے۔


اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہوٹل مستقل طور پر بند ہورہا ہے جس کے بعد ذرائع ابلاغ میں خبریں گردش کرتی رہی اور کل وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے ان خبروں کی تردید کی۔


واضح رہے کہ پارلیمان کی ایک قائمہ کمیٹی میں گزشتہ مہینے یہ انکشاف ہوا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں انے تک یہ ہوٹل منافع میں چل رہا تھا مگر بعد میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر یہاں مسائل پیدا ہونا شروع ہوئی۔

عبداللہ مومند اسلام آباد میں رہائش پذیر ایک تحقیقاتی صحافی ہیں۔