واٹس ایپ نے ایچ ڈی کوالٹی تصاویر بھیجنے کا فیچر متعارف کرادیا

صارفین اس نئے فیچر کا استعمال کرتے ہوئے تصویر کا معیار تبدیل یا خراب ہوئے بغیر اس کو شیئر کرسکیں گے یعنی صارفین کے واٹس ایپ پر بھیجی اور موصول کی جانے والی تصاویر کی کوالٹی مزید بہتر ہوجائے گی۔

واٹس ایپ نے ایچ ڈی کوالٹی تصاویر بھیجنے کا فیچر متعارف کرادیا

ہر گزرتے دن واٹس ایپ کی دنیا میں نت نئی تبدیلی رونما ہورہی ہیں جو کافی حد تک صارفین کیلئے آسانی کا سبب بن رہی ہیں۔میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ نےمعتدد فیچرز کے بعد اب  ایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے۔میٹا کی ذیلی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ہائی ڈیفینیشن ریزولوشن( ایچ ڈی کوالٹی)  میں تصاویر بھیجنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

فیس بک پوسٹ میں میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے بتایا کہ واٹس ایپ میں ایچ ڈی فوٹو کا فیچر شامل کیا جارہا ہے۔ یہ نیا فیچر صارفین کو تصویر کی ہائی ڈیفینیشن ریزولوشن کو محفوظ کرنے میں مدد دے گا چاہے تصویر اینڈرائیڈ، آئی او ایس یا پھر ویب سے بھیجی جائے۔

صارفین اس نئے فیچر کا استعمال کرتے ہوئے تصویر کا معیار تبدیل یا خراب ہوئے بغیر اس کو شیئر کرسکیں گے یعنی صارفین کے واٹس ایپ پر بھیجی اور موصول کی جانے والی تصاویر کی کوالٹی مزید بہتر ہوجائے گی۔

صارفین اس فیچر کو تصویر شیئر کرتے وقت سامنے آنے والے آپشن پر کلک کرتے ہوئے استعمال کر سکیں گے. جب بھی معیاری اور اعلیٰ ریزولوشن کی تصویر شیئر کرنی ہوگی تو ہر بار ایچ ڈی آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا تاکہ معیار خراب ہوئے بغیر تصویر شیئر کی جاسکے البتہ، ایچ ڈی کوالٹی کے باوجودتصویر میں معمولی سا کمپریشن ہوگا۔

یہ ایچ ڈی تصاویر نیچے کی جانب بائیں ہاتھ پر ایک چھوٹے سے ایچ ڈی لوگو کے ساتھ سامنے آئیں گی۔

ایپلی کیشن کے اپ ڈیٹ ہونے کے بعد یہ فیچر ’ایچ ڈی‘ آئیکون کے طور پر (ایڈٹنگ ٹولز سے آگے) واضح ہوگا۔ اس فیچر کو ٹیپ کرنے کے بعد سٹینڈرڈ کوالٹی یا ایچ ڈی کوالٹی کا آپشن سامنے آئے گا۔

  واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر فی الحال چند اینڈرائیڈ اور آئی او ایس بِیٹا ورژن استعمال کرنے والوں کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔