جنرل پرویز مشرف ایک وقت میں پاکستان کے سپہ سالار تھے لیکن آج وہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں۔ اس ویڈیو میں تنزیلہ مظہر ایک منطقی سوال اٹھا رہی ہیں کہ آیا فوج کے ترجمان کو اپنے سابق سربراہ پر غداری کا مقدمہ ثابت ہونے پر پریس ریلیز میں اتنا شدید لب و لہجہ اختیار کرنا چاہیے تھا؟ ان کا خیال ہے کہ یہ رد عمل جنرل مشرف کی قانونی ٹیم کی طرف سے آنا چاہیے تھا، فوج کا بطور ادارہ نہیں۔