Get Alerts

پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے نیا ریکارڈ بنا دیا

بابر اعظم نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 42 گیندوں پر 68 رنز بنائے۔ اس اننگ میں انھوں نے 4 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔

پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے نیا ریکارڈ بنا دیا

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے سیزن 9 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے نیا ریکارڈ بنا دیا۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل کا دوسرا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا۔

بابر اعظم نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 42 گیندوں پر 68 رنز بنائے۔ اس اننگ میں انھوں نے 4 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

اس میچ میں بابر اعظم کی ٹیم پشاور زلمی میچ تو ہار گئی لیکن بابر اعظم نے پی ایس ایل میں 3000 رنز کا سنگ میل عبور کیا۔

بابراعظم نے یہ تاریخی سنگ میل 80 سے زائد اننگز میں انجام دیا۔

انہوں نے پی ایس ایل میچز میں 44.83 کی شاندار اوسط سے مجموعی طور پر 3004 رنز بناچکے ہیں۔

29 سالہ بابر اعظم پی ایس ایل میں 3 ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز 2500 سے زائد رنز بھی عبور نہیں کرسکا۔ بابر اعظم سے پہلے پی ایس ایل میچ میں فخر زمان نے 2381 جبکہ شعیب ملک نے  2082 رنز بنائے تھے۔