Get Alerts

نیا پاکستان: حکومت نے ڈالر، ریال، درہم کے بعد اب یورو میں بھی قرض لے لیا

نیا پاکستان: حکومت نے ڈالر، ریال، درہم کے بعد اب یورو میں بھی قرض لے لیا
آج جمعہ 19 جولائی کو پاکستان اور فرانس کے درمیان آسان شرائط پر پانچ کروڑ یورو قرض کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق معاہدے پر وفاقی سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن، فرانسیسی سفیر اور عالمی تعاون کی فرانسیسی ایجنسی کے پاکستان کے سربراہ نے دستخط کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کی جانب سے 2 لاکھ یورو کی گرانٹ بھی فراہم کی جائے گی۔ یہ قرضہ اور گرانٹ چترال اور درگئی ہائیڈرو پاور پلانٹس کی بحالی کیلئے فراہم کیا گیا ہے۔امداد سے دونوں پاور پلانٹس کو جدید بنیادوں پر بحال کیا جائے گا۔

فرانس سے لیے جانے والے قرض کی مدد سے درگئی ہائیڈرو پاور پلانٹ کی پیداواری صلاحیت 20 میگاواٹ سے بڑھ کر 22 میگاواٹ ہوجائے گی جبکہ ترال ہائیڈرو پاور پلانٹ کی صلاحیت ایک میگاواٹ سے بڑھ کر 5 میگاواٹ ہوجائے گی۔



یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اس قرض سے قبل اپنے پہلے گیارہ ماہ میں آئی ایم ایف، اے ڈی بی، چین، سعودی عرب، دبئی، قطر اور دیگر دوست ممالک سے بھی قرض لے چکی ہے۔