جہاں سب کو ایسا محسوس ہورہا تھا کہ سنینا اس معاملے میں اپنے بھائی کا ساتھ دیں گی، وہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان سے سب کو حیران کردیا۔
سنینا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میری ساری حمایت کنگنا کے ساتھ ہے۔ جس کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ سنینا نے اپنے بھائی پرکنگنا رناوت کو ترجیح دی ہے۔ رتیھک کا اپنی بہن کی اس ٹوئٹ پرتاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
I support Kangana all through
— Sunaina Roshan (@sunainaRoshan22) June 18, 2019
دوسری جانب کنگنا رناوت کی بہن رنگولی نے چند روزقبل کہا تھا کہ ہرتیھک روشن کی بہن نے انہیں اور کنگنا کو فون کرکے ہرتیھک اور کنگنا کے معاملے پر پہلے آواز نہ اٹھانے کے لیے معافی مانگی ہے۔
And living in hell continues ....gosh I’m tired
— Sunaina Roshan (@sunainaRoshan22) June 18, 2019
رنگولی جو کہ کنگنا کی مینجر بھی ہیں، نے لکھا کہ ریتھک روشن اور ان کی فیملی سنینا روشن کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے، جس کی وجہ صرف یہ ہے کہ سنینا دہلی سے تعلق رکھنے والے ایک مسلم لڑکے سے محبت کرتی ہے۔
خیال رہے کہ 2017 میں انڈیا ٹی وی کے پروگرام ’عوام کی عدالت میں‘ بات کرتے ہوئے کنگنا رناوٹ نے ریتھک روشن پر الزام لگایا تھا کہ وہ ان سے شادی کا وعدہ کرکے مکر گئے۔