گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 136 کورونا مریض ہلاک ہوئے ہیں اور یہ مسلسل تیسرے روز ایک ہی تعداد ہے۔
ملک میں کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی کُل تعداد 3229 ہو گئی ہے۔ 4944 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق 62269 مریضوں کے ساتھ صوبہ سندھ سرفہرست ہے جبکہ 1265 ہلاکتوں کے ساتھ پنجاب بدستور سب سے آگے ہے۔ پنجا ب میں تین ہزار سے زائد بچے بھی کرونا کا شکار ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر دس لاکھ 11 ہزار سے زائد کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔