سرد جنگ کا خدشہ ہے، بد تر حالات کے لیئے تیار ہیں: روس

سرد جنگ کا خدشہ ہے، بد تر حالات کے لیئے تیار ہیں: روس
روس نے نئی سرد جنگ کے خدشات پر کہا ہے کہ ہم ہمیشہ بہترین کی اُمید رکھتے ہیں لیکن کسی بدتر حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 

روسی  صدارتی محل کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے تازہ بیان میں کہا کہ پیوٹن کی مذاکرات کی پیش کش موجود ہے اور جوبائیڈن کی سہولت کے مطابق پیوٹن کسی بھی وقت تیار ہیں تاہم یہ پیش کش غیر معینہ مدت تک ٹیبل پر نہیں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ 'پیوٹن کہہ چکے ہیں کہ سب کچھ کے باوجود میگافون سفارت کاری اور بیانات کے تبادلے کا کوئی سرا نہیں ہے، تعلقات جاری رکھنے کا ایک موقع ہے۔

روس اور امریکا کے درمیان سرد جنگ سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ اچھے کی امید رکھتے ہیں لیکن غیرمتوقع صورت حال کے لیے بھی تیار ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ جہاں تک روس کا تعلق ہے تو پیوٹن واضح طور پر اپنی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں وہ تعلقات میں تسلسل کے خواہاں ہیں۔

امریکی صدر کے بیان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ لیکن ہم بائیڈن کے بیان پر دھیان نہیں دے سکتے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے دو روز قبل ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ پیوٹن کو قاتل سمجھتے ہیں۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے رواں ہفتے پیوٹن کو قاتل قرار دینے کا بیان سامنے آنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔