تفصیلات کے مطابق 15 سالہ عادل حسین جو کہ نویں جماعت کا طالب علم ہے۔ پوٹھی کی نورانی مسجد میں اعتکاف پر بیٹھا تھا۔ بچے کے والد شیراز حسین کی جانب سے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ میں اپنے بیٹے کو کھانا دینے گیا تو مجھے اپنے بچے کے چیخنے کی آواز سنائی دی۔جب میں موقع پر پہنچا تو ملزم تبریز بچے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کی کو شش کر رہا تھا، تاہم مجھے دیکھ کر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
بچے کے والد نے کہا کہ مسجد میں میرے بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ ملزم کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جانی چاہیے، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
اس افسوسناک واقعہ کی ایف آئی آر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس کے بعد شہریوں میں بھی شدید غم و غصہ پایا جا تا ہے۔ شہریوں کی جانب سے بھی درندہ صفت انسان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اور حکومت سے اس واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پنجاب کے ضلع گجرات کے ایک گاؤں میں دوران اعتکاف 15 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کی کوشش pic.twitter.com/lngtA1J1Ec
— Umair Solangi (@UmairSolangiPK) May 19, 2020