Get Alerts

کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کو ٹیرر فنڈنگ کیس میں ساڑھے دس سال قید کی سزا

کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کو ٹیرر فنڈنگ کیس میں ساڑھے دس سال قید کی سزا
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حافظ سعید کو فنڈنگ کیس میں 10 سال 6 ماہ قید کی سزا سنادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کے خلاف فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے حافظ سعید کو 10 سال اور 6 ماہ قید کی سزا سنائی جب کہ ان کی تمام جائیداد بھی ضبط کرنے کاحکم دیا۔


عدالت نے حافظ سعید کے ساتھیوں ظفر اقبال اور یحییٰ عزیز کو بھی 10سال 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔ اس کے علاوہ عدالت نے حافظ سعید کے ایک اور ساتھی عبدالرحمان مکی کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔


واضح رہے کہ حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کے خلاف فنڈنگ کیس کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے درج کیا تھا۔