آئی جی بلوچستان کو تبدیل کر دیا گیا،کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سربراہ راؤ طاہر نئے آئی جی بلوچستان تعینات

آئی جی بلوچستان کو تبدیل کر دیا گیا،کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سربراہ راؤ طاہر نئے آئی جی بلوچستان تعینات

انسپکٹر جنرل (آئی جی ) پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کو عہدے سے ہٹادیاگیا ہے۔ 


اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق  رائے طاہرکو نیا آئی جی بلوچستان تعینات کیا گیا ہے۔

 رائے طاہر پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر ہیں اور اس سے قبل وہ  کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب کے  سربراہ تھے۔


یاد رہے کہ ہزارہ کمیونٹی سےتعلق رکھنے والے11 کانکنوں کا مچھ میں قتل ہوا تھا جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔  جس کے بعد ہزارہ کمیونٹی نے احتجاج کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ وزیر اعظم آئیں گے تو ہی انکے پیاروں کے جنازےہوں گے۔ 

تاہم وزیر اعظم تدفین کے بعد ہی کوئٹہ پہنچےتھے۔ اس موقع پر آئی جی بلوچستان کی تبدیلی سمیت آئی جی ایف سی کی تبدیلی کا ذکر بھی ہوا تھا۔ یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بلوچستان دورے کے ساتھ ہی آئی جی ایف سی نارتھ کا تبادلہ کردیا گیا تھا۔