ویٹیکن کی جانب سے پوپ فرانسس کے انسٹا گرام اکاونٹ سے ایک نازیبا تصویر کو لائک کیئے جانے کے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ یہ معاملہ 13 نومبر کو سامنے آیا تھا جب پوپ فرانسس کے آفیشل انسٹا گرام اکاونٹ سے ایک برازیلین ماڈل اناتیا گاریموٹو کی تصویر کو لائک کیا گیا۔ اس تصویر میں وہ مختصر لباس زیب تن کیئے ہوئے پوز کر رہی ہیں۔
اس تصویر کو لائک کیئے جانے کے بعد اسے واپس ان لائک کر دیا گیا تھا۔ تاہم یہ لائک سب کے لیئے مزید واضح ہوگیا جب کہ برازیلی ماڈل نے اس حوالے سے پوسٹ کیا کہ وہ جنت میں جا رہی ہیں اور انہیں اس حوالے سے پوپ کی نیک تمنائیں ملی ہیں۔
انٹرنینشل میڈیا کے مطابق ویٹیکن کے سورسز کے مطابق اس معاملے کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ اور پوپ فرانسس کے سوشل میڈیا اکاونٹ ہینڈل کرنے والی ٹیم سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
یاد رہے کہ اس متنازعہ معاملے کے بعد سے دنیا بھر میں قدامت پسند عیسائی افراد کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔