عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ایک بار پھر ماڈل کی نازیبا تصویر لائک

عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ایک بار پھر ماڈل کی نازیبا تصویر لائک
عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے ایک بار پھر نیم عریاں ماڈل کی تصویر لائیک کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔


سوشل میڈیا پر پوپ فرانسس کے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ماڈل مارگوٹ فاکس کی سوئمنگ سوٹ میں تصویر کو لائیک کیے جانے کے اسکرین شاٹ وائرل ہو رہے ہیں تاہم اس حوالے سے ویٹی کن انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ماڈل مارگوٹ فاکس نے بھی سوشل میڈیا پر پوپ فرانسس کی جانب سے تصویر لائیک کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے مذاحیہ انداز میں لکھا کہ پوپ نے میری تصویر کو لائیک کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ میں جنت میں جاؤں گی۔ 

اس سے قبل بھی پوپ فرانسس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک برازیلین ماڈل کی تصویر کو لائیک کیا گیا تھا جس کی ویٹی کن سٹی کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہیں