پی ٹی اے کا ٹک ٹاک پر پابندی ہٹانے اور ایپ کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ

پی ٹی اے کا ٹک ٹاک پر پابندی ہٹانے اور ایپ کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹک ٹاک ایپ پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے 43 ملین سے زائد صارفین کی استعمال کردہ ایپ ٹک ٹاک کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس کا فیصلہ ایپ انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی پہ کروایا گیا کہ ایپ پر موجود مواد کو مانیٹر کیا جائے گا اور فحش مواد کو ختم کر دیا جائے گا۔ ٹک ٹاک نے پی ٹی اے کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ایسے تمام اکاونٹس بلاک کر دئیے جائیں گے جو فحاشی پھیلانے کے مرتکب ہوئے ہیں۔ ٹک ٹاک انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ ایپ کو پاکستانی قوانین کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں گے۔ ان تمام یقین دہانیوں کے بعد پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔