پنجاب عدم اعتماد کی تحریک ختم | سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی توہین عدالت کیس | فضل نے PDM کا اجلاس بلایا | زرداری کیس ختم

پنجاب عدم اعتماد کی تحریک ختم | سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی توہین عدالت کیس | فضل نے PDM کا اجلاس بلایا | زرداری کیس ختم
کل ہونے والی توہین عدالت کی کارروائی میں تمام کی تمام رپورٹس عمران خان کے خلاف آ چکی ہیں۔ ان سے ظاہر ہے کہ پی ٹی آئی نے عدالت کی توہین کی ہے۔ یہ اب ججز کا امتحان ہے کہ وہ کیا کارروائی کرتے ہیں۔ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ساتھ کوئی بارگیننگ نہیں ہوگی، حسن ایوب

پی ٹی آئی کی جانب سے ایک فضا بنائی گئی کہ ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد اسٹیبلشمنٹ وہی کرے گی جو عمران خان چاہتے ہیں، مگر آصف علی زرداری کی بریت پی ٹی آئی کے لیے ایک پیغام ہے کہ ہر چیز آپ کے مطابق نہیں ہو سکتی، نادیہ نقی

عمران خان اپنے سپورٹرز کے ساتھ پارلیمنٹ کی چھت پر چڑھ جائیں، شاہراہ دستور پہ دھرنا دیں، ایوان وزیراعظم پر قبضہ کر لیں، سپریم کورٹ کی سیڑھیوں پہ چڑھ جائیں پھر ہی الیکشن کی تاریخ انہیں مل سکتی ہے۔ ایچ نائن میں بیٹھنے سے تو تاریخ ملنے سے رہی، مزمل سہروردی

میری معلومات کے مطابق تحریک انصاف کے ساتھ کسی قسم کی مصالحت نہیں ہو رہی، آرمی چیف کی تعیناتی پر پی ٹی آئی سے مشاورت کے کوئی امکان نہیں ہیں۔ اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں، مرتضی سولنگی