کچی پنسل (سو لفظوں کا کالم)
کتے کے کاٹنے کے بعد
سب بابو پھر سے فائلوں میں گْھسنے لگے
سب بڑے اور بڑوں کے بڑے اجلاس میں موجود تھے
کتے کے کاٹنے سے بچہ کیوں تڑپتا رہا؟ کیوں مر گیا؟ صاحب اعلیٰ کا سوال
"سر! ویکسین تو وافر مقدار میں موجود ہے" بڑے افسر کا انکشاف
"بس ایک سائن باقی ہیں، وہ ہوتے ہی ویکسین ہسپتالوں کو پہنچ جائے گی" ایک اور افسر
اتنے میں بوڑھے چپڑاسی نے سب کو چائے، بسکٹ اور پیسٹریاں دینا شروع کیں
"بے حسی کو مٹانے والی ویکسین میسر نہیں، ان سب کو" بوڑھے چپڑاسی کی سرگوشی