سرگودھا میں قتل کی ایک ایسی واردات سامنے آئی ہے جس میں خون نے خون کا قتل کر دیا جس کی وجہ ایک لڑکی بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں بھائی ایک ہی لڑکی کوپسند کرتے تھے اور ملزم نےلڑکی کی وجہ سے اپنے بھائی کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی ملزم کوپسند کرتی ہے اور مقتول لڑکی کو تنگ کرتا تھا جس کا ملزم کو رنج تھا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم سے آلہ قتل برآمد لیا گیا ہے اور ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔