ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل تعلیم کا سرکردہ ادارہ ڈی ٹی آئی مختلف تربیتی پروگراموں کے ذریعے پسماندہ طبقات کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جس کا مقصد ان افراد کو ضروری تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ یہ اقدامات DTI کے وسیع تر مشن کا حصہ ہیں تاکہ خطے میں پسماندہ طبقات کے لیے ملازمت کے پائیدار مواقع پیدا کیے جا سکیں۔
معاشی ترقی میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے انتہائی اہم کردار کے پیش نظر بلقیس اینڈ عبدالرزاق داؤد (BARD) فاؤنڈیشن کے پروجیکٹ DTI نے مخصوص پروگراموں کا ایک سلسلہ تیار کیا ہے تاکہ معاشی طور پر پسماندہ پس منظر رکھنے والے افراد کو مطلوبہ مہارتوں سے آراستہ کیا جا سکے۔
ڈی ٹی آئی کا نعرہSkills for Livelihood پسماندہ نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق عملی تربیت فراہم کر کے انہیں بااختیار بنانے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ ادارہ ٹیکنیکل سکلز کے علاوہ سافٹ سکلز اورلائف سکلز کی اہمیت پر بھی زور دیتا ہے جن میں صحت، تحفظ ماحولیات، مواصلات، مسائل کا حل جیسی مہارتیں شامل ہیں۔ یہ پروگرام مختلف ٹریڈز بشمول ویلڈنگ، الیکٹریکل ورک، فیبریکیشن اور دوسروں کا سہارا بننے جیسی تربیت پیش کرتے ہیں۔
ڈی ٹی آئی کا نقطہ نظر تھیوری کے علم کو عملی تجربے کے ساتھ جوڑ کر اس بات کو یقینی بناتا ہے تاکہ گریجویٹس کو جاب مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق اچھی طرح تیار کیا جائے۔ ادارہ اپنے فارغ التحصیل افراد کی ملازمت کی اہلیت کو مزید بڑھاتا ہے اور قومی و بین الاقوامی سطح پر انڈسٹری پارٹنرز کے ساتھ شراکت داری کرتا ہے تاکہ ان گریجویٹس کے لیے ملازمت کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کیے جا سکیں۔
ڈی ٹی آئی کے جنرل مینجر مرتضیٰ علی نے کہا کہ ڈی ٹی آئی میں ہمارا مشن صرف تعلیم کی فراہمی سے بہت آگے ہے۔ ہم افراد کو بامقصد روزگار کے حصول اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے درکار مہارتوں سے بااختیار بنا کر ان کی زندگیاں بدلنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اپنے پروگراموں کے ذریعے ہمارا مقصد غربت کا خاتمہ اور ایک ایسا نظام بنانا ہے جس سے پورے معاشرے کو فائدہ پہنچے۔
ڈی ٹی آئی کے پروگراموں نے پہلے ہی سینکڑوں زندگیوں کو بدلا ہے۔ ادارے کے بہت سے گریجویٹس مقامی اور بین الاقوامی سطح پر ملازمت حاصل کر چکے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ کی کوششوں نے ناصرف افراد کو کامیاب ہونے کے لیے ہنر فراہم کیے ہیں بلکہ ان لوگوں کی معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔