Get Alerts

مجھے بھگوڑا کہا جا رہا ہے، حسان نیازی دوران پریس کانفرنس آبدیدہ ہو گئے

وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کا کہنا ہے کہ میں وکلاء کے پرامن احتجاج کا حصہ تھا، میرا میڈیا ٹرائل کیا گیا، میں نے گاڑی جلائی ہو یا کوئی اشتعال انگیزی کی ہو تو بتاؤ۔ ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسان نیازی نے کہا کہ نئے پاکستان میں دو قانون ہیں، صرف عمران خان کا بھانجا ہونے کی وجہ سے میرے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا گناہ کیا ہے، کسی کو پتاہی نہیں ، میرا کیئرئیر ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جس بار سے آج ڈر رہےہیں ، میں اس بار کے خلاف کھڑا ہوا۔ حسان نیازی نے کہا کہ میں پہلا وکیل تھا جس نے پی آئی سی واقعے پر شرمندگی کا اظہار کیا۔

https://twitter.com/Ahmed_WB/status/1207975862454439937?s=20

انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی سی یو، آپریشن تھیٹر اور پی آئی سی کے دیگر شعبوں کی فوٹیجز منظر عام پر لائی جائیں۔میں اپنے سینئروکلاء کے ساتھ کھڑا ہوں۔ حسان نیازی نے کہا کہ میں نے خدیجہ کا کیس، قصور کے بچوں کا کیس کیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے امراضِ قلب کے اسپتال پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر حملے کے کیس میں مطلوب وکیل اور وزیرِ اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے آج انسداد دہشت گردی کی عدالت سے اپنی عبوری ضمانت کروائی ہے۔


https://twitter.com/News2147599358/status/1207972209328902144?s=20

پولیس کی جانب سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی حملہ کیس کے مقدمے میں اسپتال کےباہرتوڑ پھوڑ اور گاڑی کو آگ لگانے کے واقعے میں حسان نیازی کو نامزد کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے ان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے، تاہم ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تھی۔