غیر حتمی نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) بلدیاتی انتخابات میں جیت چکی ہے۔ تقریباً 20 تحصیلوں میں ان کے ناظم منتخب ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی 15 کے ساتھ دوسرے، آزاد امیدوار 11 کے ساتھ تیسرے جبکہ اے این پی 8 کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے، رفعت اللہ اورکزئی
اگر آر ٹی ایس نہ ہوتا تو 2018ء کے انتخابات میں بھی یہی نتائج آتے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ٹھیک کہتے تھے کہ ان کا ووٹ چرایا گیا تھا کیونکہ حالیہ بلدیاتی انتخابات ان کی بات کو سچ ثابت کر رہے ہیں، مزمل سہروردی
پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بین الاقوامی معاشی بحران آیا۔ پرویز مشرف بھی ملک میں مہنگائی کی شرح 20 فیصد پر چھوڑ کر گئے تھے۔ اس کے بعد دو بدترین سیلابوں کا سامنا کبھی کرنا پڑا لیکن جہاں سے انہوں نے شروع کیا تھا، اس سے بہتر پر اس کا اختتام کیا، ضیغم خان
مولانا فضل الرحمان اپنے صوبے میں سیاسی قوت کی نمائندگی کرتے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں ان کی جماعت نے پی ٹی آئی کا قلعہ فتح کر لیا ہے۔ حالانکہ حکمران جماعت کی جانب سے جو دھاندلی کی گئی اس کی مثال نہیں ملتی، مرتضی سولنگی
خیبرپختونخوا کے انتخابات میں یہ بات سامنے آئی کہ بڑی اہمیت کی حامل قوتیں یا تو پیچھے ہٹ گئی ہیں یا ہٹ رہی ہیں۔ حالانکہ جس طریقے سے سب کچھ طے کیا گیا تھا اس کے باوجود براہ راست مداخلت نہیں ہوئی، رضا رومی