Get Alerts

'نواز شریف سیاسی جنگ جیت چکا، قلعے کے دروازے کھل گئے'

نواز شریف شروع سے علاقائی امن اور سول بالادستی کی بات کرتے رہے ہیں اور آج بھی کر رہے ہیں۔ نواز شریف ہمیشہ سے بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی بات کر رہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو 2018 میں آر ٹی ایس بٹھانے کے بعد اب اس بات کی سمجھ آ رہی ہے۔

'نواز شریف سیاسی جنگ جیت چکا، قلعے کے دروازے کھل گئے'

نواز شریف نے آج ثابت کر دیا ہے کہ یہ ایک سیاسی جنگ ہے، قانونی اور آئینی جنگ نہیں ہے۔ نواز شریف کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اگلی لڑائی تک اب یہ اعتزاز احسن جیسے لوگوں کے لئے بحث کا مواد ہے کہ آج کا فیصلہ درست تھا یا نہیں۔ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا تاثر دینا فائدہ مند ہوتا ہے، نقصان دہ نہیں۔ اگلے وقتوں کی ہم کہانیاں پڑھتے تھے کہ سکندرِ اعظم کی فوجیں چلی آ رہی ہیں تو اس کی ہیبت سے ہی دشمن قلعہ بند ہو گیا ہے اور پھر اس کے قریب پہنچنے پر قلعے کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔ تو اب نواز شریف کے لئے قلعے کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔ نواز شریف یہ سیاسی جنگ جیت چکا ہے۔ یہ کہنا ہے جاوید فاروقی کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں انیق ناجی نے کہا کہ نواز شریف شروع سے علاقائی امن اور سول بالادستی کی بات کرتے رہے ہیں اور آج بھی کر رہے ہیں۔ نواز شریف کے دور میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے دو وزیر اعظم پاکستان میں آئے۔ نواز شریف ہمیشہ سے بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی بات کر رہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو 2018 میں آر ٹی ایس بٹھانے کے بعد اب اس بات کی سمجھ آ رہی ہے۔

عمران وسیم نے بتایا آج سپریم کورٹ میں پاک عرب ریفائنری والے مقدمے میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ آنے والے دنوں میں اہم کیسز ہم سننے جا رہے ہیں۔ گمان کیا جا رہا ہے کہ فوجی عدالتوں اور نیب ترامیم والے کیسز کچھ روز میں مقرر ہو جائیں گے۔

میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔