بنچ اور مقدمات تبدیل ہونے پر قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سے بہت سخت سوال کیے مگر کسی سوال کا رجسٹرار صاحب تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ پہلے ججوں کے اختلافات ڈھکے چھپے تھے مگر اب یہ اختلاف کورٹ روم میں سامنے آ گئے ہیں جو افسوس ناک بات ہے، حسن ایوب خان
جب مریم نواز اور ن لیگ کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ لوگ عدالتوں میں جاتے تھے تو یہی پی ٹی آئی والے اور عمران خان کہتے تھے کہ یہ عدالتوں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے۔ اب عمران خان کے حمایتی جوڈیشل کمپلیکس میں گیٹ توڑ کر گھس رہے ہیں، نادیہ نقی
ایک طرف آپ کہتے ہیں نیب کی ترامیم غلط ہوئی ہیں کیونکہ اس وقت قومی اسمبلی مکمل نہیں تھی اور دوسری جانب عدالتی بنچ میں سارے ججوں کو شامل کرنے پہ تیار نہیں ہوتے۔ پاکستان کے چیف جسٹس ہر ہر موڑ پر اپنے اختیارات کو بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں، صلاح الدین