سو موٹو فیصلہ: الیکشن 14 مئی کو | چیف جسٹس بمقابلہ قاضی فائز عیسیٰ | نواز شریف

سو موٹو فیصلہ: الیکشن 14 مئی کو | چیف جسٹس بمقابلہ قاضی فائز عیسیٰ | نواز شریف
آج کے فیصلے میں غیر متوقع بات محض یہ ہے کہ خیبر پختونخوا میں الیکشن کا معاملہ کیوں نظرانداز ہو گیا۔ پنجاب کے وکیل بھی اگر اپنا وکالت نامہ واپس لے لیتے تو کیا پنجاب میں بھی الیکشن کا معاملہ ملتوی ہو جاتا؟، صلاح الدین

حکومت اب اس فیصلے کے خلاف ریویو پٹیشن دائر کرے گی اور فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کرے گی۔ یہی مطالبہ ہمیں بلاول بھٹو کی نوڈیرو میں آج کی تقریر میں نظر آیا ہے۔ حکومت اس مرتبہ ججوں کے سامنے سرنڈر کرنے کو تیار نہیں ہے، مبشر بخاری

چیف جسٹس سمیت سب کو علم ہے کہ 14 مئی کو الیکشن نہیں ہو سکتے تو پھر کیوں فیصلہ دیا گیا تو اس سے یہی بات سمجھ آتی ہے کہ عمران خان کو ایک بیانیہ ملے گا، چیف جسٹس نے عمران خان کو ایک بیانیہ دے دیا ہے، حسن ایوب خان