Get Alerts

چیف جسٹس بندیال پیچھے ہٹ رہے ہیں؟ | پی ٹی آئی سے مذاکرات: حکومت تقسیم چیف جسٹس سو موٹو پاور بل

چیف جسٹس بندیال پیچھے ہٹ رہے ہیں؟ | پی ٹی آئی سے مذاکرات: حکومت تقسیم چیف جسٹس سو موٹو پاور بل
سپریم کورٹ نے آج الیکشن کمیشن کی درخواست کو خارج کر دیا جس میں استدعا کی گئی تھی کہ موجودہ حالات میں انتخابات کے لیے 8 اکتوبر کی تاریخ نہایت مناسب ہے۔ الیکشن کمیشن کو 27 اپریل تک فنڈز مہیا کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

پارلیمان کی بالادستی پر میں بھی یقین رکھتا ہوں مگر اراکین پارلیمنٹ اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے، وہ ہر معاملہ عدالتوں میں لے آتے ہیں۔

چیف جسٹس صاحب کو بھی اندازہ ہے کہ 14 مئی کو الیکشن نہیں ہو سکیں گے، دوسری جانب انہوں نے اپنا فیصلہ بھی منوانا ہے تو انہوں نے یہ درمیانی راستہ نکالا ہے کہ سیاسی جماعتیں اتفاق پیدا کریں تو عدالت بھی گنجائش نکال سکتی ہے۔

پی ٹی آئی نے اپنے 4 سالہ دور حکومت میں وفاق کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس نہیں ہونے دیے۔ مسلسل صدارتی آرڈی ننس جاری کیے گئے جن کا مقصد اٹھارہویں ترمیم میں صوبوں کو ملنے والے اختیارات کو تباہ کرنا تھا۔