Title کیا مریم نواز کا دوبارہ انتخابات والا مطالبہ درست ہے؟

Title کیا مریم نواز کا دوبارہ انتخابات والا مطالبہ درست ہے؟

الیکشن کمیشن نے بہت جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈسکہ ضمنی الیکشن سے متعلق جو بیان جاری کردیا ہے اس میں انہوں نے پوری پنجاب انتظامیہ کو کٹہرے میں کھڑا کردیا ہے یہ پنجاب حکومت کے کردار پر بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔ سینئر صحافی احمد ولید کی گفتگو خبر سے آگے میں



 



ڈسکہ میں جس قسم کا الیکشن ہوا کہ جس میں ووٹ ہی نہیں ووٹ کی نگرانی پر معمور افسران ہی غائب کر دیئے گئے ایسے الیکشن پر مجھے رہ رہ کر وہ جملہ یاد آرہا ہے جو ملک کی اعلیٰ ترین عدالت میں کچھ دن پہلے گونجا کہ آپ معاملے کی گہرائی کو سمجھیں۔ مرتضیٰ سولنگی معاملہ گہرائی میں جا کر سمجھتے اور سمجھاتے ہوئے



 



بھوٹان میں ججز کو اغوا کر لیا جاتا ہے لیکن پاکستان میں اس کی ضرورت نہیں کیوں کہ ہمارے ججز خود کہتے ہیں کہ معاملے کی گہرائی کو سمجھیں۔ ڈسکہ الیکشن کے بعد تو پھر سوال یہ ہے کہ کیا ہم اس سائنسی اصول کو مان لیں کہ جہاں دھند بہت زیادہ پڑ رہی ہو وہاں ووٹر ٹرن آؤٹ بہت زیادہ ہوجاتا ہے؟ سینئر صحافی وجاہت مسعود کی پروگرام خبر سے آگے میں گفتگو



 



ضمنی انتخابات اور خصوصی طور پر ڈسکہ میں معلوم تھا کہ سیاسی پارہ حدت اختیار کر سکتا ہے جس سے حالات کشیدہ ہوسکتے ہیں تو وہاں پولنگ سٹیشنز کو حساس کیوں نہیں قرار دیا گیا؟ سیکیورٹی کیمراز کدھر تھے؟ فوزیہ یزدانی نے الیکشن کرانے کے قانونی اور تکنیکی پہلووں پر سوال اٹھادیئے خبر سے آگے میں