Get Alerts

واٹس ایپ نے نیا مفید فیچر متعارف کرا دیا

رپورٹ کے مطابق کسی بھی اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کا آپشن تو پہلے سے موجود تھا لیکن اس کے لیے میسج کو کھولنا اور پھر اس صارف کے اکاؤنٹ پر جانا پڑتا تھا۔ تاہم اس نئے فیچر کے بعد میسج کھولے اور میسج بھیجنے والے شخص کے اکاؤنٹ پر جائے بغیر اسے بلاک کیا جا سکتا ہے۔

واٹس ایپ نے نیا مفید فیچر متعارف کرا دیا

 میٹا کی زیر ملکیت دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے سپام مواد کی روک تھام کے لیے مدد ملے گی۔

واٹس ایپ ایپلی کیشن کے اس نئے فیچر کے تحت صارفین لاک سکرین سے ہی سپام مواد بھیجنے والے صارف کو بلاک کر سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

رپورٹ کے مطابق کسی بھی اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کا آپشن تو پہلے سے موجود تھا لیکن اس کے لیے میسج کو کھولنا اور پھر اس صارف کے اکاؤنٹ پر جانا پڑتا تھا۔ تاہم اس نئے فیچر کے بعد میسج کھولے اور میسج بھیجنے والے شخص کے اکاؤنٹ پر جائے بغیر اسے بلاک کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس نئے فیچر کے بعد لاک سکرین پر واٹس ایپ میسج پر ریپلائی بٹن کے ساتھ بلاک کا بٹن بھی ظاہر ہوتا ہے۔جس پرایک کلک کے ذریعے اس اکاؤنٹ یا نمبر کو بلاک کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ واٹس ایپ کی طرف سے سپیمنگ کرنے والے نمبر کو ’رپورٹ‘ کرنے کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔