قبائلی اضلاع میں انتخابات؛ نتائج آنے کا سلسلہ جاری

قبائلی اضلاع میں انتخابات؛ نتائج آنے کا سلسلہ جاری
پشاور:  قبائلی اضلاع میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی 16 نشستوں پر انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا عمل جاری ہے۔

الیکشن پرامن انداز میں ہوئے تاہم چند ناخوشگوار واقعات کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔ فوٹو:ٖفائل

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ پی کے 100 باجوڑ 1 کے پولنگ اسٹیشن مانوڈھیری میں پی ٹی آئی کے انور زیب خان 253 لے کر پہلے جب کہ جماعت اسلامی کے وحید گل 183 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

103 پولنگ اسٹیشنز میں سے 17 اسٹیشنز کے نتائج، جماعت اسلامی کے ہارون رشید 2061 ووٹ لے کر آگے جب کہ لعلی شاہ اے این پی 2005 ووٹ لے کر دوسرے اور پی ٹی آئی کے اجمل خان 1235 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پرہیں۔

باجوڑ کے حلقہ پی کے 102میں 131 پولنگ اسٹیشنز میں سے 15 اسٹیشنز کے نتائج میں آزاد امیدوار خالد خان 2734 ووٹ لے کر پہلے اور جے یو آئی (ف) کے سراج الدین خان 2714 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں۔

ضلع خیبر پی کے 105 گورنمنٹ ہائی زین اسکول تاڑہ ولی خیل لنڈی کوتل کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار  الحاج شفیق شیر آفریدی 347لے کر آگے ہیں،آزاد امیدوار  شیرمت خان آفریدی 55 لے کر دوسرے اور پی ٹی آئی کے شاہد شنواری 29 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 110 اورکزئی 9 کے10 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں آزاد امیدوار عزن جمال 1220 کے ساتھ آگے،آزاد امیدوار ملک حبیب نور 563 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور پی ٹی آئی کے امیدوار  شعیب حسن106ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 115کے 9 پولنگ اسٹیشنز پر اب تک پی ٹی آئی کے عابد الرحمان 1656 ووٹ کے ساتھ آگے اورجے یو آئی کے شعیب 1246 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

قبائلی اضلاع میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ ووٹنگ کیلئے لوگوں میں جوش وخروش رہا، پولنگ سٹیشنز کے باہر لمبی قطاریں لگ گئیں۔ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے۔ باجوڑ، مہمند، خیبر، ضلع کرم، اورکزئی، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اور ایک ایف آر ریجن میں الیکشن کیلئے 18 سو 96 پولنگ سٹیشنز قائم ہیں۔ 554 پولنگ سٹیشنز کو حساس ترین اور 461 کو حساس قرار دیا گیا۔





الیکشن میں تحریک انصاف کے سب سے زیادہ 16 امیدوار میدان میں ہیں، جے یو آئی کے 15، پیپلز پارٹی کے 13، اے این پی کے 14 اور قومی وطن پارٹی کے 3 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے 5 اور جماعت اسلامی کے 13 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ 202 امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔





یاد رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں میں تحریک انصاف 85 سیٹیوں کے ساتھ اوّل نمبر پر ہے جبکہ متحدہ مجلس عمل پاکستان کی 13سیٹیں ہیں، اے این پی کے پاس 11 جبکہ مسلم لیگ ن کے پاس 6، پیپلز پارٹی کے پاس 5 سیٹیں ہیں۔