Get Alerts

وزیر اعظم عمران خان کا فون نواز دور میں ہیک ہوا، مودی کا دوست کیا کر رہا تھا؟:فرخ حبیب

وزیر اعظم عمران خان کا فون نواز دور میں ہیک ہوا، مودی کا دوست کیا کر رہا تھا؟:فرخ حبیب
وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ جب وزیراعظم عمران خان کا فون ہیک کیا گیا تو اُس وقت ملک میں نوازشریف کی حکومت تھی۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ مودی کا نیٹ ورک جو سامنے آیا، اس میں نواز شریف کانام کیوں آ رہاہے؟ ججوں کے فون ٹیپ کروانا ان کی تاریخ رہی ہے اور مودی کی نوازشریف سے دوستی تھی۔ان کا کہنا تھاکہ جب عمران خان کا فون ہیک کیاگیانوازشریف کی حکومت تھی، مودی اپوزیشن کے فون ہیک کررہےتھے، نواز شریف نے مزید کس کس مقصد کیلئے مودی کی مدد حاصل کی ہوگی؟فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ ان معاملات پر انہیں خاموشی اختیار کرنےنہیں دیں گے، جوابات درکار ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے اسرائیلی جاسوسی نظام کے ذریعے وزیراعظم عمران خان اور کابینہ کے فون ہیک کیے جانے کی کوشش کا انکشاف ہوا تھا۔
اسرائیلی جاسوس سافٹ وئیر سکینڈل اور پاکستان: معاملہ کیا ہے؟

بھارت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سمیت کابینہ ارکان کے بھی فون ہیک کرنے کا انکشاف ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق بھارت اسرائیلی کمپنی کے سافٹ ویئر 'پیگاسس ' کے ذریعے وزیراعظم عمران خان سمیت کابینہ ارکان کی فون کالز اور میسجز ریکارڈکرنےکی کوشش کرتارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارت کی جاسوسی پر اعلٰی عسکری اور سول قیادت کی بیٹھک ہوئی ہےجس میں وزراء سمیت سرکاری افسران کے لیے واٹس ایپ طرزکی نئی ایپلیکیشن لانے پر مشاورت کی گئی تھی۔ خیال رہے کہ امریکی اخبار نے جاسوسی کےاسرائیلی نظام سے پاکستان سمیت کئی ملکوں کی شخصیات کےفون ہیک کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

امریکی اخبار میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل اور فرانسیسی میڈیا گروپ کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بھارت سمیت 10 ممالک اسرائیلی کمپنی کے صارف ہیں اور اس کے سافٹ ویئر کو اپنے مخالفین کی جاسوسی کے لیے استعمال کرتے ہیں