اداکارہ وینا ملک آجکل اپنے جارحانہ ٹویٹر پیغامات کی وجہ سے میڈیا کی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ وہ سیاسی طور پر پر ن لیگ کی مخالفت کرتی ہیں اور ان کے ٹویٹر اکاونٹ سے کافی غیراخلاقی بھی گفتگو دیکھنے میں آتی۔
وینا ملک کی جانب سے ایک بڑی تعداد ٹویٹس سامنے آتے ہیں جس پر کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ شاید وینا یہ سارے ٹویٹس خود نہ کرتی ہوں یا انکا ٹویٹر ہینڈلر کوئی اور استعمال کر رہا ہو تاہم اداکارہ نے کچھ روز قبل انڈیپینڈنٹ اردو کو دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران اس بات کی وضاحت کی تھی۔
وینا کا کہنا تھا کہ' آپ کے خیالات اپنے ہوتے ہیں، ویسے تو میں زیادہ میسجنگ نہیں کرتی اور نہ ہی فون استمعال کرتی ہوں لیکن ہاں ٹوئٹر خود استعمال کرتی ہوں۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ نہ تو میں کسی سیاسی جماعت کو نشانہ بناتی ہوں اور نہ ہی کسی مخصوص سیاسی شخصیت کو، یہ سب پورے سیٹ اپ کے بارے میں ہے۔ میری وہی سوچ ہے جو ایک عام پاکستانی سوچتا ہے۔