عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس اب بھی تیزی سے پھیل رہا ہے اور دنیا ایک نئے اور خطرناک مرحلے میں ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے چیف ٹیڈروس نے کہا کہ ’دنیا ایک نئے اور خطرناک مرحلے سے گزر رہی ہے اور وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔
کرونا کے مریضوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر رکن ملکوں کو انتہائی چوکنا رہنے کا کہا گیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق انہوں نے کہا کہ وائرس کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات سے ملکوں کو معاشی نقصان ہوا ہے لیکن عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اس آئسولیشن اور لاک ڈاؤن جیسے اقدامات سے پریشان نہیں ہونا چاہیے۔
ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ لوگ گھروں میں بیٹھ کر بیزار ہوگئے ہیں اور ممالک چاہتے ہیں کہ معاشرہ اور معیشت کھولیں مگر وہ یاد رکھیں کہ مہلک وائرس اب بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ وائرس امریکہ، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے اپنے بیان میں کہا کہ صرف 18 جون کو کرونا وائرس کے ڈیڑھ لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے آدھے براعظم امریکا میں تھے جب کہ جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں بھی کیسزکی تعداد روزانہ بڑھ رہی ہے۔