امریکا کی معروف میزبان اوپرا ونفری کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پریانکا کا کہنا تھا کہ وہ ہندو ہیں اور ہندو دھرم کی رسومات پر عمل پیرا ہیں تاہم انکی تربیت میں بچپن سے ہی دیگر مذاہب کی آگاہی شامل ہے جیسے کہ عیسائی مذہب اسلام اور ہندومت ہیں ان سے وہ آگاہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انکے والد مسجد میں گاتے تھے اور انہیں وہیں سے اسلام کے بارے میں آگاہی ملی۔ پریانکا چوپڑا اکا کہنا تھا کہ وہ روحانیت کے حوالے سے اس قدر یقین رکھتی ہیں کہ اس دنیا میں ایک قوت بالا ہے جو نظام زیست پر حاوی ہے۔
پریانکا چوپڑا نے دسمبر 2018 میں خود سے 10 سال کم عمر امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی اور وہ شادی کے بعد بھارت سے مستقل طور پر امریکا منتقل ہوگئی تھیں۔
گزشتہ دو سال کے دوران پریانکا چوپڑا کی شادی، شوہر سے مبینہ اختلافات اور ان کے ہاں بچوں کی ممکنہ پیدائش کے حوالے سے کئی خبریں سامنے آئیں مگر انہوں نے خود کسی بھی افواہ پر کوئی وضاحت جاری نہیں کی تھی۔ امریکی سلیبریٹی اینکر اوپر وینفرے کے ساتھ انٹرویو کا جو نیا پرومو جاری کردیا گیا ہے اس میں ہی انہوں نے مذہبی میلان پر بھی گفتگو کی تھی۔
اس میں پریانکا چوپڑا نے اپنی یاداشتوں پر مبنی تصنیف ان فنشڈ لکھنے کے متعلق گفتگو کی اور بتایا کہ اصل میں عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال کی وجہ سے گھر میں رہنے کی مجبوری نے انھیں اتنا وقت فراہم کیا کہ وہ بیٹھیں اور اس کتاب کے کام کو مکمل کرلیں۔