Get Alerts

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، سیکورٹی تعاون سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال

ملاقات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی برادرانہ اور مضبوط تعلقات ہیں، دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، سیکورٹی تعاون سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے، دونوں نے پاک سعودی اسٹریٹیجک تعلقات اور تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ اسموقع پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور سعودی سفیر نواف المالکی بھی موجود تھے۔

آرمی چیف عاصم منیر نے وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف سے بھی ملاقات کی۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

آرمی چیف کی جنرل فیاض بن حمد الرویلی سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیردفاع اور عسکری قیادت سے ملاقات میں علاقائی امن و سلامتی، دفاعی اورسکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی برادرانہ اور مضبوط تعلقات ہیں، دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اظہارکیا۔ ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مستقبل میں بھی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان کے لیے گرمجوشی کے جذبات اور حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔