وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نےعید اور ہجری سال کا کیلنڈر تیار کر لیا، فواد چودھری

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نےعید اور ہجری سال کا کیلنڈر تیار کر لیا، فواد چودھری
فواد چودھری نے کہا ہے کہ کیلنڈر اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوایا دیا گیا، ہر عید اور ہر معاملے پر ہم تقسیم نظر آتے ہیں، نظریاتی کونسل کو بھجوانے کا مقصد علما کی رائے لینا ہے،

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ کیلنڈر کی تیاری میں سپارکو اور موسمیات سمیت ہمارے سائنسدانوں نے حصہ لیا، ہم علما کو بریف کریں گے کہ ہجری کیلنڈر کا طریقہ کار کیا ہے، اسلامی نظریاتی کونسل سےدرخواست کی ہے شہاب الدین پوپلزئی، مفتی منیب کودعوت دیں، ایسے موقعوں پر جہاں ہمیں متحد نظر آنا چاہیے ہم تقسیم ہوتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ  وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے رمضان المبارک سے ایک روز قبل ہی اپنے بیان میں کہا تھا کہ عید اور رمضان کے چاند پر 36  سے 40 لاکھ خرچ کرنا کہاں کی عقلمندی ہے، چاند دیکھنے کے لیے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے،10 سال کا کیلنڈر بن جائے  توغیرضروری اخراجات اور تنازعات سے بچ جائیں گے، جس کے بعد وفاقی وزیر نے قمری کلینڈر کی رمضان میں ہی تکمیل کا وعدہ کیا تھا۔

وفاقی وزیرسائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے آج ایک بار پھر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا تھا کہ مفتی منیب الرحمن اور شہباب الدین پوپلزئی  شہباب الدین پوپلزئی کو دعوت بھجوا رہے ہیں، دونوں علما کرام تشریف لائیں اور خود  دیکھیں چاند کیسے گردش کرتا ہے، چاند کے اصل مقام کے تعین کے لئے کوئی پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں۔