پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا جہانگیر ترین گروپ پر برس پڑے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کا پورا گروپ ایک ایس ایچ او کی مار ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ جو آزاد حیثیت سے منتخب ہو کر آئے وہ پی ٹی آئی آئیڈیالوجی کے ساتھ نہیں، ہماری سیاسی پرورش عمران خان نےکی ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ترین گروپ سمجھتاہےان کی وجہ سےپنجاب حکومت چل رہی ہے تو گرا دیں، بجٹ پیش ہونےدیں یہ سب ہماری حمایت کریں گے، پولیس موبائل بھیج کربیان بدلوانے والے لوگ ہم نہیں ہیں یہ پورا گروپ ایک ایس ایچ او کی مار ہے۔
تحریک انصاف کے سینیٹر نے کہا کہ 5کروڑ بھی جہانگیرترین آجائیں لیکن عمران خان نہیں بن سکتے، باپ سے قد بڑا ہو جائےتو بیٹا باپ سے بڑا نہیں ہوتا، گھرکی بات گھرکےاندرہی کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آصف زرداری یانوازشریف کی طرح روایتی سیاست نہیں کرتے عمران خان نےمثال رکھی ان کی پارٹی میں بھی کرپشن کرنےوالانہیں بچ پائے گا عمران خان کی وجہ سےمجھےووٹ پڑے اور الیکشن جیتا ہوں۔
فیصل واوڈا نے دوٹوک کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےاحتساب کاعمل روکا نہ روکیں گے عمران خان کسی کے دباؤ پر بھی احتساب کاعمل نہیں روکیں گے اگر عمران خان نےدباؤپراحتساب کاعمل روکا تو سیاست چھوڑدوں گا جہانگیرترین کونہ لڑوائیں، گھر کی باتیں گھرمیں حل ہوں گی۔
https://twitter.com/UmarCheema1/status/1395264477952716803
انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین صاحب کامیاب آدمی ہیں اس میں کوئی شک نہیں، لیکن جہانگیر ترین کہیں سے عمران خان نہیں، جہانگیر ترین کو عزت اللہ نے عمران خان کے وسیلے سے دی،انتخابات میں عمران خان کو ووٹ پڑا انہیں اپنی اوقات نہیں بھولنی چا ہیے، باپ سے قد بڑا ہو جائے تو باپ نہیں کہلا سکتے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ آج عمران خان اگر روایتی سیاستدان زرداری یا نوازشریف جیسے ہوتے تو خدا کی قسم کھا کے کہتا ہوں کسی کی آواز نہ نکلے۔